|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2019

 اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اسلام آباد آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آباد آئیں گے۔ وہ  اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ کا دورہ باہمی نوعیت کا اور انتہائی اہم ہوگا، اور پاکستان کی جانب سے کوالا لمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے اور سعودی دباؤ کی خبروں سے متعلق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ مزید و انتہائی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔