کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گریڈ16سے 19تک کے کیڈر افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ نے جمعہ کو گریڈ16سے 19تک کے (پی اے ایس، بی سی ایس، بی ایس ایس اور دیگر)کیڈر افسران جو کہ سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، گور نر سیکرٹریٹ اور سول سیکرٹریٹ سے باہر فرائض سرانجام دینے والے افسران کو ایگز یکٹو الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16کے افسران کو 10ہزار 6سو، گریڈ 17کے افسران کو 21ہزار روپے، گریڈ 18کے افسران کو 32ہزار جبکہ گریڈ 19کے افسران کو 43ہزار روپے ایگز یکٹو الاؤنس دیا جائیگا۔