|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2020

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ماہی گیر اتحاد کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے وزیراعلیٰ کو بریک واٹر کی تعمیر کے منصوبے میں تاخیر اور گوادر اولڈ سٹی میں نکاسی آب کے نظام کی خرابی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو ہدایت کی گوادر کے پرانے شہر میں نکاسی آب سمیت جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد کرکے بریک واٹر کے منصوبے کی منظوری دی جائے گی اور اس منصوبے پر فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفد نے توجہ اور ہمدردی سے ان کے مسائل سننے اورا ن کے حل کے احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔