کوئٹہ: ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل کے ہدایات کے مطابق گزشتہ روزمیونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے حدود میں غیر قانونی اور بغیر میٹروپولیٹن این او سی کے نصب متعدد ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ٹاور سیل کر دئیے۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل کا کہنا تھا کہ مزکورہ کمپنیوں کو کئی بار نوٹسزِ جاری کر دئیے گئے تھے کہ وہ غیر قانونی طور پر وال چاکنگ سے گریز کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ ایکٹ کی پاسداری کرے لیکن کئی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے باوجود عدم تعاون کی وجہ سے مجبوراً انکے ٹاور سیل کرنا پڑ ا، انھوں نے کہا کہ آج سرکی روڈ، ترین روڈ، کاسی روڈ و دیگر مقامات پر نصب متعدد غیر قانونی اور بغیر این او سی کے آپریشن کرنے والے ٹاور سیل کر دئیے اور یہ کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔