|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2020

کراچی : آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایف سی قلات سکاؤٹس کی آئل اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایف سی قلات اسکاؤٹس نے اپنی حدود میں کارروائی کرتے ہو ے 17 عدد ایرانی آئل سے بھرے ہوے ٹینکرز ضبط کر لئے۔ اطلاعات کے مطابق 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد ایرانی ڈیزل جو کہ پنجگور کے راستے رات کی تار یکی میں 3 بجے کے قریب کوئٹہ ا سمگل کیا جا رہا تھا ضبط کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ پچھلے ایک مہینے کے دوران ایف سی قلات اسکاؤٹس کی آئل سمگلنگ مافیہ کے خلاف یہ دو سری بڑی کارروائی ہے۔جس میں کروڑوں روپے مالیت کا آئل ضبط کیا جا چکا ہے۔ جو بعد میں ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔