|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2020

کوئٹہ : کوئٹہ میں داخل کورونا وائر س کے واحد مریض کی طبعیت میں بہتری آنے کے بعد اسکی حالت خطر ے سے باہر ہے۔

، محکمہ صحت حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں داخل 12سالہ کورونا وائرس کے شکار مریض کی حالت میں بتریج بہتری آرہی ہے بچہ تھیلا سیمیا کا بھی مریض ہے جسکی نگہداشت جاری ہے، جمعرات کو مریض کی حالت میں بہتری آئی اور اسکی حالت خطرے سے باہر بتاجارہی ہے۔