|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2020

کوئٹہ :  کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں سیل کرکے آمد ورفت معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے پر عملدآمد کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے جانب آنے والے داخلی اور خارجی مقامات کو بلیلی،جلوگیر اور زیارت کراس کے مقامات پر سیل کر کے ٹریفک معطل کردی۔

سکیورٹی فورسزکی جانب سے ان تمام مقامات پر سخت چیکنگ کر تے ہوئے صرف کوئٹہ شہر کے رہائشی افراد کو ہی کوئٹہ جانے کی اجازت دی گئی۔