|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2020

ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے مزید 7کیس سامنے آگئے مجموعی تعدادبڑھ کر 20ہو گئی شہر میں لاک ڈاون میں نرمی آنے سے تمام کاروباری مراکز کھل گئے جگہ جگہ لوگوں کا ہجوم
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں ایک خاتون سمیت 7افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں جن کے دو روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کے ذریعے نمونے لیکر کوئٹہ بھجوائے گئے تھے اور انہیں اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا 7افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی محکمہ صحت جعفرآباد کے حکام نے بھی تصدیق کردی مریضوں کو شیخ زید اسپتال کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کو کوئٹہ شیخ زایدہسپتال منتقل کیا جائیگا۔