ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 358 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16117 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 112 اور پنجاب میں 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 613 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 358 کیسز 12 ہلاکتیں، پنجاب 234 کیسز تین ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز، بلوچستان 4 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ
صوبے میں آج کورونا وائرس کے مزید 358 کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6053 اور اموات 112 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 53مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1222 ہوگئی ہے۔
پنجاب
پنجاب سے آج اب تک کورونا کے مزید 234 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 6061 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 103 تک جا پہنچی ہیں۔
پی ڈ ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 1780 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 313 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج بروز جمعرات اب تک کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق صوبےمیں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 978 ہے جب کہ 14 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 180 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے 153 نئے کیسز اور 8 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں میں مجوعی تعداد 2313 اور ہلاکتیں 122 ہوگئیں۔
خیبرپختونخوا میں اب تک 614 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 3 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مزید 4 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 228 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔