|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ اپوزیشن نے یہ احتجاج بلوچستان کی بہتری کیلئے کیا ہوتا

مگر اپوزیشن کا دھرنا اصل میں پی ایس ڈی پی فنڈز کیلئے ہے، وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ ارکان نے حقائق سمجھ لی ہے

جو قابل ستائش ہے، اپوزیشن کے دیگر ارکان کو موجودہ کورونا کی صورتحال میں دوسروں کی جانوں کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے۔