کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے رابطے جاری ہیں جبکہ بی این پی کی جانب سے قومی اسمبلی میں فی الحال آزاد بینچوں پر بیٹھنے اور سیاسی ڈائیلاگ کیلئے حکومتی اور اپوزیشن دونوں بینچوں کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور دوسری جانب فوری طور پر حکومت کی دوبارہ حمایت کا امکان نظر نہیں آرہا ہے ذرائع کے مطابق حکومت سے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے اس وقت سے ابتک جہاں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب بی این پی کو منا کر واپس لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں وہیں اپوزیشن جماعتوں نے بھی بی این پی سے رابطے کرکے باقاعدہ اپوزیشن بینچوں پر آنے کی درخواست کردی ہے۔
اس وقت بلوچستان نیشنل پارٹی نے آزاد بینچوں پر ہی بیٹھے رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپوزیشن اور حکومت دونوں سے ملاقات اور رابطوں کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کیلئے بی این پی سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے