کوئٹہ: سینیٹر سرفراز بگٹی بچی اغواء کیس کی سماعت ہوئی، سرفراز بگٹی کے وکیل ایاز ظہور نے عدالت کو بتایا کہ بچی کو نانی کے حوالے کردیا گیا،
عدالت نے سرفراز بگٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بچی ریکور ہوگئی ہے؟ وکیل نے ایاز ظہور نے بتایا کہ بچی مدعیہ کے ہمراہ عدالت کے احاطے میں موجود ہے،
بچی کی نانی کا کہنا تھا کہ میری بچی مل گئی ہے،میں بہت خوش ہوں، آئی جی پولیس سمیت تمام پولیس اہلکاروں نےبچی کی بازیابی میں ہماری بہت مددکی۔