کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12کیس رپورٹ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10189ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے3اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 12کیس رپورٹ ہوئے۔
جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 11762ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مزید 25مریضوں کے صحت یا ب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10189ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے1480ایکٹو مریض موجودہیں۔