کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 11ہزار 8 سو 21 تک جا پہنچی ہے اب تک کورونا وائرس سے10267افراد صحت یاب جبکہ137جاں بحق ہوئے ہیں اس کے علاؤہ کمیونٹی اموات کی تعداد 97 ہیں۔
ترجمان\میڈیا کوارڈینیٹر براے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کورونا وائرس سیل بلوچستانڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق گزشتہ روز 478افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ان کے مطابق اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 175 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہیبلکہ62787افراد کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔
جن میں سے11821کے ٹیسٹ مثبت جبکہ50966منفی آئے ہیں ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق گزشتہ روز 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 افراد میں کورونا وائرس کی مو جودگی کی تصدیق ہو گئی۔کورونا وائرس سے اب تک 137 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اس کے علاؤہ کمیونٹی اموات کی تعداد 97 ہیں۔اب تک 10 ہزار 267 افراد کورونا مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔