نصیرآباد:وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کا نصیرآباد کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ ہوا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے چیئرمین سجاد احمد بھٹہ کادورہ کیا انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں اس وقت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے
جس سے یہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگااور عوامی منصوبوں کے جاری ترقیاتی عمل کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گاجس میں۔ نصیرآباد جعفرآباد اور صحبت پور کی عوام کو فراہم کردہ پینے کے صاف پانی کی ٹیسٹنگ کروائی جائے گی
جس میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی مکمل چھان بین کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو رپورٹ پیش کی جائے گی موجودہ حکومت عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی اسکیمات دے رہی ہے
تاکہ عوام مستفید ہو سکیںانہوں نے مزید کہاکہ اس وقت آبنوشی صحت روڈز کی تعمیرات سیمت دیگر منصوبے جاری ہیںجو کہ ہمارے دورے کا مقصد صرف اور صرف عوامی منصوبوں کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے یقینی بنانا ہے تاکہ معیاری منصوبے جلد ازجلد مکمل ہوں تمام آفیسران دلجوئی کے ساتھ عوام کی خدمت کریں۔