|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا روجھان جاری صوبے میں مزید 80کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 12224ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ، خضدار، پشین اور قلعہ سیف اللہ سے کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ہوئے۔

جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 12224ہوگئی جبکہ صوبے میں مزید 173افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10783ہوگئی جبکہ صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 1303ایکٹو کیسز ہیں۔