کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 33افراد میں کو را نا وائرس کی مو جو دگی کی تصدیق ہو گئی ہے اس طرح صو بے میں کو رو نا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 12403ہو گئی ہے جن میں سے 11ہزار 2سو 73افراد صحتیاب ہو چکے ہیں،کو رونا کے با عث موت کی آغوش میں جا نے والے افراد کی تعداد ایک سو 39جبکہ کمیونٹی بیسڈاموات 97ہو چکی ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹرڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق19اگست کو 5سو 22افراد کے کو رونا ٹیسٹ کئے گئے۔
جن میں سے 33افراد میں کو رو نا وائرس کی مو جو دگی کی تصدیق ہو گئی ہیں اس طرح اب تک صو بے میں کل 12403افراد کے کو رونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جن میں سے 11273افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 58544افراد کے کورونا ٹیسٹ کے زرلٹ منفی آ چکے ہیں، ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق اب تک کورونا کے کیے گئے مجموعی ٹیسٹ کی کل تعداد 70947 ہیں ان کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 139افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ کمیونٹی بیس اموات کی تعداد 97ہیں۔