پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو پاکستان کے معروف سیاسی رہنما تھے پاکستان آج ایک معتدل مزاج، بھادر اور دوراندیش رہنما سے محروم ہو گیا
میر حاصل بزنجو ایک عظیم آدمی کا قابلِ فخر فرزند تھے، اپنے والد کی طرح زندگی بھر جدوجہد میں رہےوہ جمہوریت کا وکیل اور بلوچستان کی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف توانا آواز تھا میر حاصل بزنجو اپنی طویل و شاندار جدوجہد کے باعث سیاسی کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے
بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے تھے ۔ جمہوریت کی بقا کے لئے عظیم جدوجہد کے حامل رہے ۔ ان کا انتقال پاکستان کی سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے ۔ اللہ تعالی سے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین