|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2020

کوئٹہ:بلوچستان پولیس نے آزمائشی طور پر موبائل پولیس اسٹیشن کا تجربہ شروع کردیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جمعہ کو بلوچستان پولیس نے کوئٹہ سے آزمائشی طور پر موبائل پولیس اسٹیشن کا تجربہ شروع کردیا ہے موبائل پولیس اسٹیشن میں جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ عوام کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔