حکومت پرامن احتجاج کو دھمکا رہی ہے احتجاج پرتشدد کیا گیا یا کسی بھی قسم کا نقصان پہنچایا گیا تو زمہ داری وزیراعلیٰ پرعائد ہوگی تحریک بحالی بی ایم سی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ایف ای ار درج کی جاے گی ۔
چئرمین حاجی عبداللہ خان صافی وائس چیرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ عبدالباسط شاہ میر زیب شاھوانی نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوۓکہا کہ پرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئ ہے حکومت بھکلاہٹ کا شکار ہے احتجاجی دھرنہ ہر صورت میں دیا جاے گا پرامن احتجاج سے روکنا امریت سے بد تر صورتحال کی منظر کشی کی جارہی ہے طلباء و محنت کشوں کو احتجاج کے حق سے محروم کرنا حکومتی جبر کی انتہاہ ہے تحریک کو دھونس دھمکیوں سے ڈرانے کی کوشیش کامیاب نہیں ہوگی ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوہی راستہ نہیں ہے