|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2020

سکھر : پیپلز لائیرز فورم لیڈیز ونگ ضلع سکھر کی صدر ایڈووکیٹ میڈم رضوانہ میمن نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشددکا واقعہ کھلی دہشت گردی اور افسوسناک عمل ہے،،

ایک خاتون کو کار سے اتار کر بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین اور بچوں کے ساتھ تشدد، زیادتیوں اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور لاہور کے سی سی پی او کا خاتون کے متعلق میڈیا کو دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی ہے،ایڈووکیٹ رضوانہ میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے وحشی درنددہ صفت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔