کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنماء مینا مجید بلوچ سے مند کے اسٹوڈنٹس وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں تعلیمی مسائل اور ان کو پیش آنے والی دشواریاں پر بات کی مینا مجید بلوچ نے مسائل حل کرانے کے لیے یقین دہانی کی اور کہا
کہ وہ متعلقہ نمائندوں سمیت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بات کریں گے، مینا مجید بلوچ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ مند کی نوجوان نسل میں تعلیمی شعور پیدا ہوا ہے اور ہم ہمیشہ جام صاحب کے وژن کے مطابق یوتھ کی ایمپاورمنٹ کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔