|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2020

سردار عطاء اللہ مینگل کی حکومت ذوالفقار علی بھٹو نے ختم کی، ن لیگ کی حکومت اختر مینگل، مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی نے گرائی، کل کے دشمن آج کے دوست بننے کی وجہ تو ہوگی،

وزیراعلی بلوچستانکوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی حکومت ذوالفقار علی بھٹو نے ختم کی، بینظیر بھٹو کی حکومت نواز شریف نے ختم کی، زرداری نے این آر او پرویز مشرف سے لیا، زرداری کو چور کا ٹائٹل شہباز شریف نے دیا،

وزیراعلی بلوچستان جام کمال جان نے کہا ہے کہ  بلوچستان میں ن لیگ کی مخلوط حکومت مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی اور اختر مینگل نے ملکر ختم کیا اب بلوچستان حکومت گرانے کا الزام اداروں اور عمران خان پر لگایا جارہا ہے، تین سال قبل اپوزیشن جماعتیں آپس میں دست و گریباں تھے، آج تمام سیاسی دشمن پی ڈی ایم کی چھتری تلے ایک ہوگئے ہیں،