|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2020

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ خضدار کے نومنتخب صدر میر شفیق الرحمن ساسولی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ پارٹی کو ڈسٹرکٹ خضدار میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے کیونکہ نومنتخب کابینہ میں وہ دوست شامل ہیں۔

جنہوں نے مشکل سے مشکل ترین حالات میں پارٹی میں رہ کر تمام مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین رنگا پرچم کو مخدوش حالات میں ہونے کے باوجود خضدار میں اونچا رکھا جس وقت خضدار جیسے ڈسٹرکٹ میں بی این پی کے رہنماؤں و کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا تھا۔

مگر پارٹی کے دلیر کارکنوں نے ان تمام تر مصیبتوں کو برداشت کرکے اصولوں پر ڈٹے رہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا وژن حقوق کی حصول ہیں اور اس تحریک کو مزید آگے لیجانے میں بلوچستان کے غیور عوام متحد ہوکر سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کریں۔