اوستہ محمد: اے ایس پی (ایس ڈی پی او) سر کل اوستہ محمد زین عاصم نے ایس ایچ او سٹی داود کھوسہ سی آئی اے انچارج منظور احمد جمالی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سٹی پولیس کو ایک لا وارث لاش ملی تھی پولیس نے بطور ٹیم دن رات محنت کر کے ملزمہ تک رسائی حاصل کی اور مقتول محمد اکبر کی بیوی مسماۃ(ر) کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
جس نے اپنے شوہر کو مبینہ آشنا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر گلہ دبا کر قتل کردیا جب کہ پولیس نے دوسری کاروائی میں ڈبل ماڈر قتل میں ملوث عزیز اللہ دشتی کو بھی ہم نے گرفتار کیا جس نے اپنے بھائی اور بھابھی کو سیاہ کاری کے شبعہ میں قتل کیا تھا جب کہ تیسری کاروائی میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم جاوید کو بھی گرفتار کر لیا۔
جو مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی بڑی کاروائی کرنے پر میں ایس ایچ او داوّد کھوسہ سی آئی اے انچارج منظور احمد جمالی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پولیس کو واضح ہدایات جاری کیں ہیں کہ جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کے ملوث افراد کو گرفتار کیا یہ ایسی لعنت ہے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کردیتا ہے۔