لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جارحانہ موڈ ترک کرکے ملک کو سیاسی عدم استحکام کے جانب نہ لیکر جائیں ملک پہلے ہی سیاسی معاشی اور جمہوری طور پر کمزور ہوچکا ہے ملک کو بند گلی کے جانب لے جانے والوں کا حشر عنقریب قوم دیکھے گی ۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور عرب امارات ہم سے ناراض ہیں اور ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشیت کے خطرے کے پیش نظر وہ اپنے قرضے واپس مانگ رہے ہیں چین کی بھی یہی پوزیشن ہے کشمیر کا سودا پہلے ہی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء صرف میڈیا میں آکر شیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں عملی طور پر حکومت کی کائی کارکردگی نہیں ہے عوام چیخ رہے ہیں۔
لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے انہو ں نے کہا کہ اٹھارویں ائینی ترمیم کو ختم کرنے کیلئے پورا زور حکومت لگا رہی ہے اور حالیہ وفاقی وزیر قانون فرغ نسیم کا بیان سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں تر مییم کے تحت پہلی مرتبہ صوبوں کو اسکے حقوق ملے ہم اس قانون کو چھیڑنے والوں کے عزائم کسی صو رت پورے نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو پانچ روز کیلئے پیرول پر رہائی شرم کی بات ہے ۔
اول تو میاں برادران نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہی نہیں ہے کس قانون کے تحت انھیں گرفتار کیا گیا ہے آج میاں شہباز شریف کو اپنی ماں کے وفات پر فاتحہ کیلئے پانچ روز کا وقت دینا ظلم کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے ہماری پری قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔