کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے ضلع کونسل کوئٹہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود صرف جمہوریت سے ممکن ہے موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کا درجہ دینے کے بجائے تنزلی کی طرف دھکیلتے ہوئے ترقی پذیر کی سطح سے بھی نیچے لاکر رکھ دیا ہے نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلیے جمہوری سیاسی کردار کو مضبوطی سے نبھائے گی تنظیم سیاسی عمل کا اہم ترین جز ہے۔
منظم و متحرک تنظیم ہی منظم قومی جماعت کی تشکیل کرتا ہے۔نیشنل پارٹی کی منفرد تنظیمی عمل و ساخت میں اکابرین کی سیاسی بصیرت کی بدولت ہے کوئٹہ گنجان آباد اور ہر طبقہ فکر کا شہر ہے کوئٹہ کی تنظیم رابطہ کاری و تنظیم کاری کے تحت عوام کو پارٹی تنظیم کا حصہ بنانے کیلئے کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی صدارت منعقد ہوااجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ‘ صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ‘ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ‘چیئرمین اسلم بلوچ‘چیئرمین گہرام بلوچ‘عبدالستار بلوچ‘ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ‘ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ‘ممبر ورکنگ کیمٹی قیوم سجن۔
ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری۔ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی سمیت اراکین ضلع کونسل نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی مہم کا جائزہ لینے کے ساتھ یونٹوں کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیانیشنل پارٹی کے قائدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے منتشر عوام کو یکجا کرنے اور سیاسی شعور سے آراہستہ کرنے کیلئے نیشنل پارٹی کوئٹہ عوام کے درمیان میں رے ۔
عوامی ایشوز و مسائل کو ایڈریس کیا جائے عوام کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلیے زہن و کردار سازی کو بروئے کار لائے جائے قائدین نے کہا کہ تنظیم کاری ایک آرٹ ہے اور اس آرٹ کو سیکھنا ہر کارکن کی ذمہداری ہے۔کیونکہ جب تک ہر ایک اپنا حصہ تنظیم میں نہیں ڈالے گا تب تک منظم تنظیم کے خواب کی تعبیر کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔قاہدین نے کہا کہ عوام کی حالات زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔
روز مسائل کے انبار نے عوام کو نفسیاتی و جسمانی امراض میں مبتلا کردیا ہے۔ملک کی موجودہ صورتحال ناگفتہ ہے۔اقتصادی بحرانوں و غیر سیاسی اقدامات کی وجہ سے ملک و مالیاتی اداروں کے رحم وکرم پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل و غیر سنجیدہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہر ذی شعور انسان کا فرض بن چکا ہے۔عوام پی ڈی ایم کا ساتھ ملکر مسلط شدہ حکومت ملک نجات فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔