کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد خان ریکی نے یہاں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب واشک میں صحت سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔
واشک میں صحت سے متعلق تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا بلا شبہ مسائل بہت زیادہ ہیں تاہم سرکاری سطح پر ہیلتھ انفرا اسٹریکچر میں بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں تاکہ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایم ایس ڈی کو ہدایت کی کہ واشک میں فوری طور پر عوامی ضروریات کے مطابق۔
ادویات فراہم کرکے رپورٹ فراہم کی جائے پارلیمانی سیکرٹری صحت نے واشک سے منتخب نمائندے کو یقین دلایا کہ واشک میں صحت سے متعلق تمام مسائل کو متعلقہ علاقائی حالات کے مطابق منتخب پارلیمانی نمائندوں کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔