|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2020

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے چمن میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قومی جمہوری حقوق کے لیے متحد ہونا پڑے گا،کاسہ لیسؤں کے محاسبہ تک یہ واقعات ہوتے رہیں گے۔

پروفیسر لیاقت سنی کی بازیابی سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں کے دباو کی وجہ سے عمل میں آئی،پروفیسر لیاقت سنی کے اغواء کی تحقیقات ہائی کورٹ کے معزز جج اور بلوچستان بار کے نمائندے سے کرائی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ چمن کا واقعہ بہت افسوس ناک اور قابل نفرت ہے، ہم پْر زور مزمت کرتے ہیں، ریاستی دہشت گردی قبائل میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، یہ واقعات اْس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک کاسہ لیسؤں کا محاسبہ نہیں کیا جاتا۔

ہمیں قومی جمہوری حقوق کے لیے متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں اور دوسرے دوستوں کے نہایت مشکور ہیں جن کے دباؤ کے وجہ سے پروفیسر لیاقت سنی کی بازیابی عمل میں آئی. اَغواکاروں کا طریقہ واردات کی تحقیقات ہائی کورٹ کے معزز جج اور بلوچستان بار کے نمائندہ سے کرائی جاے اور حقائق سے عوام کو مطلع کیا جائے۔