|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2020

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی جمہوری وطن پارٹی کا مقصد ہے بلوچستان کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں۔

سبی کی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے بے روزگار ی کے خاتمہ سمیت تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے بلدیاتی انتخابات کے لئے کارکناں تیاریاں شروع کردیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر خان بشیر خان باروزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کردکے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میںموجود تھے ۔قبل ازین جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر خان بشیر خان باروزئی نے سبی سمیت گردونواح میں عوام کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگہی کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کا اپنا مقصد بنایاہم وعدے نہیں کریں گے بلکہ عملی قدم اٹھا کر عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کریں گے۔