کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عوام کو صحت کی سہولیات کے فراہم کرنے کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہیں اور ان کی خاص ہدایت ہیں کہ صحت کے حوالے سے موثر اقدامات اُٹھا ئے جا ئیں اورخاص طور پر کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں آگاہی کوعام کیا جا ئے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو چائیے کہ کرونا کی دوسری لہر کو سنجیدگی لیا جائے اور حکومتی ایس ائو پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے ہسپتال میں بوجھ بڑنے سے حالات سنجیدہ نوعیت اختیار کرسکتے ہیں ہسپتال میں کوجود مریضوں سے فرداًفرداً انہوں نے ملا قات کی اور ہسپتال اور عملے کی کارکردگی ۔
پر اطمنا ن کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ بہتری کی گنجائش ہر جگہ ہوتی ہے اور حکومت بلوچستان کی بھرپور کوشش ہے کہ صحت کے امور کو بہتر کیا جائے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند کے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر میر نوراللہ موسیٰ خیل بھی ان کے ساتھ موجود تھے اور حکومت کی فراہم کردہ سہولیات پر اطمنان کرتے ہوئے عوام سے احتیاط کی اپیل بھی کی ۔