خضدار: خضدار کے علاقے چمروک میں حجام کی دکان پر دستی بم کے حملے دو افرا د زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چمروک چوک کے قریب واقع حجام کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو دکان کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دکان میں موجوددو بھائی زخمی ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمدبڑیچ نے ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی عملہ کو بہتر علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ضلع کا امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔