کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ تحصیل مسلم باغ میں خسرہ کے وباء سے بچائو کی ادویات کی عدم موجودگی کے باعث 10بچے جاںبحق ہوگئے ہیں ۔گزشتہ روز تحصیل مسلم باغ کے علاقے نسئی ،لوئی بند،کاکڑ خراساں ،کان مہترزئی اورمچرزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں بنیادی ہیلتھ یونٹ اور ڈسپنسریوں میں خسرے سے بچائو کی ادویات کی عدم موجودگی کے باعث خسرے کی وباء پھیل گئی۔
،ایک ہفتے کے دوران 10سے زائد بچے اوربچیاںجاںبحق ہوگئے ہیں جن میں بسم اللہ کے 5بچے جن کی عمریں 2سال سے9سال تک ہے جبکہ حیات کی 4سالہ بیٹی ،محمد ہاشم کی 4سالہ بیٹااور تین سالہ بیٹی ،خالق داد کی 2سالہ بیٹی ،خالق داد کی 2سالہ بیٹی ،مصطفی کی 2سالہ بیٹا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں ڈیڑھ سال سے خسرے سے بچائو کے انجکشنز نہیں لگائے گئے ہیں،قبائلی وسماجی رہنماء سردار محمد حنیف اور اہل علاقہ کے مطابق بچوں کو بروقت خسرے سے بچائو کی ادویات نہ ملنے کی وجہ سے بچے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ،انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بنیادی ہیلتھ یونٹس اور تحصیل ہیڈکوارٹرز کو خسرے کی وباء سے بچائو کی ادویات فراہم کرے تاہم اس وباء سے مرنے والے قیمتی انسانی جانوں کو بچایاجاسکے ۔