|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو نیب کے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، ان شااللہ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیب کی جمعیت علماء اسلام کے قائدین کونوٹسز ان کی کردار کشی کی روایتی مہم ہے۔

عوام کی آہ و بکا آسمان سن رہا ہے لیکن حکمرانوں کو قوم کے کرب کا کوئی احساس نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ عوام کی آہ و بکا آسمان سن رہا ہے لیکن حکمرانوں کو قوم کے کرب کا کوئی احساس نہیں پی ٹی آئی کی صورت میں ایک مصیبت عوام پر مسلط ہے۔ حکمران ٹولے نے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا۔غریب زندہ رہنے کے لیے خوراک خرید سکتاہے۔

نہ دوائی ۔ لینڈ ، ڈرگ ، شوگر اور آٹا مافیا کا راج ہے اور عوام بے بس ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جمہوری تحریک کی جانب سے سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک چل چکی ہے۔

جو اپنے منزل تک پہنچ کر دم لے گی ،انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو نیب کے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، ان شااللہ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیب کی جمعیت علماء اسلام کے قائدین کونوٹسز ان کی کردار کشی کی روایتی مہم ہے۔