|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2020

تربت: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کا قیام اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے ایف سی کی تربت ‘ بلیدہ اور دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کو سیکورٹی اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں کردار قابل تحسین ہے آبدوئی باڈر کراسنگ پوائنٹ پاک ایران اور پاک افغان سرحد پر دو طرفہ آمد و رفت اور تجارت کے انضباط اور انتظام میں ماڈل کا کردار ادا کرے گا ،

اور گبد، ردیک ، چیدگی، جلگئی کی کراسنگز پر بھی ایسا ہی میکانزم قائم کیا جائے گا اور باڈر مارکیٹس کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں میں نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ تیزی بھی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ زعمران کا دورہ اور آبدوئی باڈر کراسنگ پوائنٹ کا جائزہ اور ایف سی کے افسران اورجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بدھ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف اور آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بلیدہ زعمران (آبدوئی سیکٹر)کا اہم دورہ کیا وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال، صوبائی وزیر خزانہ ظہوراحمد بلیدی، صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو‘ وزیر زراعت انجینئر زمرک اچکزئی، منسٹر لایئو سٹاک مٹھاخان کاکڑو دیگر صوبائی ارکان اسمبلی، اعلی سول ملٹری حکام ارو سٹاف شامل تھے۔

وفد نے آبدوئی انٹرنیشنل کراسنگ پوائنٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ وفد نے بارڈر فینسنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا جہاں بریگیڈیئر عبد اللہ سعید، کمانڈر سیکٹر ساتھ نے معزز مہمانوں کو بریفنگ دی وفد نے فینسنگ سائٹ پر کام کرنے والے جفاکش مزدوروں اور ایف سی کے غیور جوانوں کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے ایف سی سائوتھ بلوچستان کی جانب سے اٹھائے گئے۔

جملہ احسن اقدامات کو سراہا اس کے علاوہ پی ایس ڈی پی کے تحت بننے والے تربت‘بلیدہ روڈ اور دیگر منصوبوں کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی اور ہر ممکن مدد کی فراہمی پر بھی ایف سی بلوچستان کی تعریف کی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بلند حوصلے، عزمِ مصمم اور فرض شناسی کی تعریف کی اور صوبے میں قیامِ امن و استحکام اور ترقی کے لیے سازگار ماحول ممکن بنانے میں گزشتہ سال سے جنرل وسیم اشرف کی ذاتی دلچسپی۔

اور قائدانہ کردار کو بھی سراہا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آبدوئی باڈر کراسنگ پوائنٹ پاک ایران اور پاک افغان سرحد پر دو طرفہ آمد و رفت اور تجارت کے انضباط اور انتظام میں ماڈل کا کردار ادا کرے گا اور گبد، ردیک ، چیدگی، جلگئی کی کراسنگز پر بھی ایسا ہی میکانزم قائم کیا جائے گا اور باڈر مارکیٹس کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں میں نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ تیزی بھی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیکورٹی اور یہاں تجارت و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے افواج پاکستان کا کلیدی کردار عوام الناس کی خوشحالی اور خطے کے روشن مستقبل کی امید کا باعث ہے۔