|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2020

زیارت: واپڈا حکام جلد بجلی کی درستگی یقینی بنائے ورنہ بروز ہفتہ دن 3بجے پہیہ جام ہڑتال اور واپڈا زیارت دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا، یہ با ت زیا رت کے نجیب اللہ کاکڑ، سید محمد و دیگر نے پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کل تک بجلی کی درستگی یقینی بنائے ورنہ ہم تمام قانونی آپشنز پہیہ جام ہڑتال،احتجاجی مظاہروں و دیگر سے دریغ نہیں کرینگے۔

جیسا کہ آپ سب کو یاد ہے کہ گزشتہ مہینے بھی ٹرانسفارمر جل چکا تھا جس کی مرمت میں دو سے زائد ہفتوں کا وقت لگا تھا اب ایک بار پھر کئی دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہے جس کے باعث جوڈیشل و سیشن عدالت ، متعدد سرکاری دفاتر ،پولیس سٹیشن، رہنے والے سرکاری ملازمین کے جگہوں اور گھروں میں اندھیروں کا راج اور امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جس سے واپڈا حکام مکمل غفلت اور لاپرواہی ثابت ہورہی ہے۔

واپڈا حکام فی الفور ٹرانسفارمر کی مرمت یقینی بنائے اور ساتھ ہی ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں کے مکینوں کو اذیت اور ٹرانسفارمر کے بار بار جلنے سے بچانے کے لئے زیادہ اوولٹیج والے ٹرانسفارمر کی تنصیب یقینی بنایا جائے، تاکہ پھر ایسا نہ ہو کہ اگلے ہفتے پھر ٹرانسفارمر جلے۔