کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سولو سیاست ایک مشکل کام ہے لیکن جہاں میں کھڑا ہوں وہاں میں بہت آرام سے ہوں۔
انہوں نے ایک نوٹیفکیشن شیئر کی اور کہا کہ اس نوٹیفکیشن میں مستونگ ہسپتال کو شامل نہیں کیا گیا، آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ جام کتنے متعصب ہیں ، اور جو دوست ہمارے کابینہ میں وزیر تھے انہوں نے بھی گوارا نہیں کیا کہ ہمیں کسی عوامی کام کے لیے کبھی کبھار یاد کیا کریں۔