|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2020

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ نئے اساتذہ کی حالیہ تعیناتیوںسے شرح تعلیم کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملے گی حکومت تعلیمی ڈھانچے میں مزید بہتری لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے بھرتی کے اس عمل سے بچوں کو تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کا مزید تدارک ممکن ہوگا تعینات ہونے والے اساتذہ دلجوئی اور خلوص نیت کے ساتھ اپنا فریضہ ادا کریں۔

تاکہ جہالت کا خاتمہ ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار ڈی سی خضدارنے CTSP کے تحت تعینات ہونے والے اساتذہ میں تقررنامے تقسیم کرنے کے موقع پر کیا سی ٹی ایس پی کے تحت 137 تعینات ہونے والوں میں 4معزور 7 اقلیت اور 16فیمیل بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد مجید بھٹی ڈی ای او فیمیل زاہدہ مصطفیٰ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار رئیس تنویر احمد کرد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نال عبدالوہاب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ طارق بلوچ فوکل پرسن ظاہر کریم وو محکمہ تعلیم کے دیگر زمہ داران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرخضدار نے کہاکہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کا کردار نمایاں رہا ہے ۔

ضلع خضدار میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں اور اساتذہ پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دے کر تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے معاون و مددگار ثابت ہوں۔

ا نہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ہی بدولت بہترین معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہے تاکہ ملکر ایک باشعور قوم تشکیل دی جاسکے اساتذہ محنت لگن اور تسلسل کے ساتھ کام کریں یہ ان کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں تاکہ تعلیمی یا فتہ معاشرہ کے قیام میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں۔