گوادر: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوادر کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالطیف دشتی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کے احکامات کی روشنی میں ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹری میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ کیلئے کاوئنٹر قائم کردیا گیا ہے۔
جہاں مشتبہ کیسز کے ٹیسٹ سیمپل لئے جائیں گے اور جی ڈی اے ہسپتال کے پی سی آر لیبارٹری میں ٹیسٹ سیمپل کی تشخیص کی جائیگی،اعلامیے کے مطابق گوادر کے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص میں کورونا وائرس کی علامات بخارجسم میں درد نزلہ زکام کھانسی اور سونگھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جانے کھانے کا ذائقہ نہ آنے اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کا سامنا ۔
ہو تو فوری طورپر ٹیسٹ سیمپل دینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیبارٹری کاؤنٹر سے رابطہ کرئے ،اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ سیمپل لینے کیلئے صبح نو بجے سے دوپہر دوبجے تک لیبارٹری کاؤنٹر سے رابطہ قائم کیاجاسکتاہے،اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے ٹیسٹ سیمپل لینے کیلئے قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔