|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2020

خضدار: خضدارمیں ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ، پولیس اور ایف سی کا گشت شہر اور اطراف میں بڑھانے کا فیصلہ ، لیویز فورس ان کی معاونت کا کردار ادا کریگی ،قیامِ امن کے لئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لانے اور حکومتی رٹ بحال کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت قانون نافذاداکرنے والے اداروں کی سربراہان و نمائندگان اجلا س اور فیصلے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کی سربراہی میں آج امن و امان کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اور اہم میٹنگ ان کے دفتر میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں محمد طارق۔خلجی ایس۔ایس پی خضدار، میجر حیدر ڈی۔کیو ایف۔سی قلات سکاوٹس، اسسٹنٹ کمشنر خضدار مجید سرپرہ، اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو، رسالدار میجر محمد رفیق مینگل کے علاوہ۔سی۔ٹی۔، سپیشل برانچ اور دیگر نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ امن و امان کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔کرینگے۔اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ہر صورت گورنمنٹ کی رٹ بحال کرنی ہے۔میٹنگ میں ذیل اہم فیصلے کئے گئے۔شہر میں فوری طور پر موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ تاہم اس میں خواتیں، بوڑھے لوگ اور معذور مبراہونگے۔

شہر میں پولیس اور ایف سی کا گشت بڑھایا جائے گا اور لیویز بھی پولیس کی مدد کریگی۔ مشکوک یا مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اور ایسے مشتبہ کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر اور بر وقت کاروائی کے لئے سی سی آر کو دیجائے گی۔ کسی بھی پرائیویٹ شخص کو اسلحے کی نمائش ہر گز نہیں ہوگی۔ گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے جائینگے اسکے علاوہ میٹنگ میں دیگر اہم فیصلے کیئے گئے ۔