کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ عوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کرنے والی سرکار خود گھبرارہی ہے لاہورکا جلسہ حکمرانوں کے تابو ت میں آخری کھیل ثابت ہوگا ۔
پی ڈی ایم کی جدوجہد آئین کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی بالادستی،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری سے نجات کیلئے ہے پی ڈی ایم کے استعفوں سے متعلق فیصلے پر بی این پی دیر نہیں کرے گی اگر بی این پی کے 6نکات پر عملدرآمد ہوتا تو بلوچستان کے مسائل حل ہوجاتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ملتان میں حکومت کی جانب سے راستوں میں رکاوٹیں اور جلسہ گاہ تک راستہ نہ دینا حکومت کی ناکامی تھی پی ڈی ایم کی جدوجہد ملک میں آئین کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی ،میڈیا اور عدلیہ کی آزادی ملک میں صاف وشفاف انتخابات کیلئے ہے یہ جدوجہد کمر توڑ مہنگائی،بے روزگاری کے شکار عوام کو نجات دلانے تک جاری رہے گی بی این پی نے حکومت کا ساتھ جن نکا ت کی بنیاد پر دیا تھا۔
وہ غیر آئینی نہیں تھے اگر بی این پی کے 6نکات پر عملدرآمد ہوتا تو بلوچستان کے بہت سے مسائل حل ہوجاتے اور احساس محرومی میں کمی ہوتی ہماری مطالبات آئین کو مد نظر رکھ کر رکھے گئے تھے یہ حکمرانوں کی بے بسی تھی کہ وہ چھ نکات پر عمل نہ کراسکیں لاہورکا جلسہ کامیاب ہوگا اور یہ حکمرانوں کے تابو ت میں آخری کھیل ثابت ہوگا حکمران کورونا کے معاملے پر پہلے سرے سے نہ گھبرانے کی تلقین کرتے رہیں ۔
آج اپوزیشن جماعتوں کے جلسے ہورہے ہیں تو کورونا کے پھیلائو کے الزامات اپوزیشن پر لگائے جارہے ہیں ا گر حکمران شروع دن سے اپوزیشن کی کورونا کنٹرول سے متعلق تحفظات پر عمل کرتی تو آج کورونا نہ پھیلتی بہرحال عوام نہیں گھبر رہی لیکن پی ڈی ایم سے حکمران ضرور گھبراہ رہے ہیں بی این پی پی ڈی ایم کے استعفوں سے متعلق اپنا فیصلہ کرچکی ہے۔
نئے سال سے پہلے عوا م نئے چیزیں دیکھ لیں گے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل کمیٹی نے عدم اعتماد کی تحریک اور استعفوں کے منظوری دی ہے ہماری جماعت پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے کے ساتھ چلے گی ۔