تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں تربت یونیورسٹی اور لاء فیکلٹی میں طلباء کش فیصلہ، میرٹ کی پامالی، غیر قانونی تعیناتی، سیشنل اور پیپرز کے نمبرز پر طلباء کو حراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تربت یونیورسٹی میں ناقابل اور نااہل انتظامیہ نے یونیورسٹی کو تباہی کے اس مقام تک پہنچایا ہے اور مزید ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
کرپشن اس قومی ادارے کو زوال کی طرف لے جارہاہے۔زونل ترجمان نے مزید کہا کہ تربت یونیورسٹی میں قابل لیکچرارز، اور پروفیسر کو نظرانداز کر کے سفارش کے بنیاد پر تعیناتی روز مرہ کی معمول بن چکا ہے جو کہ قابل نوجوانوں کی حق تلافی ہے جس کی جتنے مذمت کرے کم ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ عنقریب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور لاء فیکلٹی میں لیکچرار اور پروفیسر تعینات ہونے جا رے ہیں۔
جس میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے پسند ناپسند پر تعیناتی سے گریز کیا جائے،بصورت دیگر کسی تعلیم دشمن عمل پر سخت مزاحمت کرے گئے کیونکہ بہت سے استادوں کی ڈگریاں مکمل نہیں ہے تعینات ہوتے ہیں جو بعد میں اسٹوڈنٹس اور ادارے پر بوجھ بنتی ہیں، جو طلباء کے ساتھ ناانصافی، ظلم ہے اور اس ظلم کے خلاف بی ایس او پجار اپنا جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
آخر میں ترجمان نے کہا کہ جلد ہی ایس او پجار تربت زون یونیورسٹی اور لاء فیکلٹی تربت کے بدعنوانی، میرٹ کی پامالی، غیر قانونی تعیناتی، طلباء کش فیصلوں،سیاست اور اپنے حقوق کی بات کرنے پر انتقامی کاروائیاں، طلباء کو مختلف طریقوں سے حراساں کرنے اور دیگر معاملات کو پریس کانفرنس کے ذریعے سامنے لائے گئیاور یونیورسٹی کھولنے پر طلباء لانگ مارچ کر کے یونیورسٹی انتظامیہ کو راہ راست پر لائے گئے۔