جھاؤ: بی ایس او پجار جھاؤ زون کا جنرل باڈی اجلاس بنام شہید ڈاکٹر شفیع جان بزنجو بیاد شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ شہید مولا بخش دشتی زیر صدارت مرکزی جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما عارف حسنی اور اعزازی مہمان ثاقب بزنجو تھے۔اجلاس کے ایجنڈے میں جنرل باڈی سیاسی اور تنظیمی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل شاملطے کیا گیا۔
اجلاس سے وائس چیئرمین گورگین بلوچ ،عارف حسنی ثاقب بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی کی سیاست سے خائف قوتیں نت نئے حربے استعمال کرکے قوم پرستی کی جدوجہد کو سبوتاڑ کرنے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے آج کی معروضی حالات و نزاکت کو سمجھتے ہوئے قوم پرستی کی جدوجہد سے منسلک قوتیں اپنی صفوں کو درست سمت میں لیجا کر بلوچ قومی تشخص ،شناخت سرزمین کی دفاع و تحفظ کی خاطر منظم آواز بن کر اپنے حقوق کی کی دفاع کریں۔
انہوں نے کہا تقسیم در تقسیم کی سیاست میں بلوچ عوام کو سوائے پسماندگی اور مایوسی کے کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آج بلوچ اور بلوچستان دشمن قوتیں بلا خوف ججک ہمارے وسائل کو بیدردی سے لوٹ رہے ہیں ہمارے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا بی ایس او ایک کیدڈر ساز ادارہ جانا تھا بلکہ بی ایس او وہ مادر آرگنائزیشن ہے۔
جس نے تمام قوم پرست قوتوں کو توانا بخشںنے کی خاطر کیڈر مہیا کئے بی ایس او پجار ایک ذمہ طلباء تنظیم تعلیمی اداروں اور بلوچ قوم کے حقوق کے خلاف کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا بی ایس او کے جدوجہد کے بغیر بلوچ قوم پرستانہ سیاست کو فروغ نہیں دیا جا سکتا اور بی ایس او پجار کے کارکن تعلیم و آگہی سے لیس ہوکر اپنے حقوق کی ضامن کریں۔
اجلاس سے عامر بلوچ سعید بلوچ صدام بلوچ وحید بلوچ نے خطاب کیا ۔ جنرل باڈی کے لیے گورگین بلوچ کی سربرائی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دیا گیا جس میں عارف حسنی اور ثاقب بزنجو کی نگرانی میں الیکشن کروائے گئے ۔
جن میںصدر عامر بلوچ، سینئر نائب صدر عبدلمالک بلوچ، جونیئر نائب صدر ڈاکٹر صدام بلوچ، جنرل سیکریٹری سعید احمد، سینئر جوائنٹ سیکریٹری شعیب نزیر، جونیئر جوائنٹ سیکریٹری امداد بلوچ، پریس سیکریٹری وحید بلوچ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔اجلاس کے آخر میں مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔