کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ مملکت خدادادپاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے ۔غیورعوام جہاں اپنی ثقافت پر فخر کرتی ہے وہاں ثقافت کو اپنے اندر زندہ رکھتی ہے پاکستان میں سندھ کی ثقافت نہایت قدیم ہے اور اہمیت کا حامل ہے سندھی اجرک اور پہناوے جہاں دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کی شناخت ہیں وہاں ان کی میٹھی زبان، مہمان نوازی بھی قابل ذکر ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھی ثقافت دن منانے کا مقصد ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہونے اور برداشت کے رجحان کو فروغ دینا ہے ہم اپنی تہذیب اور ثقافت کے ساتھ ہی خوبصورت لگتے ہیں اور ہم سب کو چاہیے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور اپنے اندر برداشت پیدا کرے اتحاد واتفاق یہی ہے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔