|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت آگے بڑھتے ہوئے تمام طلباء و طالبات کے کالجز کو ڈگری کالجز کا درجہ دے رہی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ ان کالجز میں تمام سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنارہے ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹویٹر پر ایک فہرست بھی جاری کی جس کے مطابق صوبے کے 23انٹر کالجز کو ڈگری کالجز کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔