مچھ: بولان کے مقام درنجن میں ٹوڈی کار اورپک اپ میں خوفناک تصادم 3افراد جاں بحق 4 شدید زخمی، زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔ لیویز کے مطابق بولان کے علاقے درنجن کے مقام پر ٹوڈی کار اور پک اپ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں غلام فاروق ولد پیر محمد بنگلزئی سکنہ کولپور عزت اللہ ولد حاجی بسمہ اللہ سلیمان خیل کوئٹہ گل خان ولد جمعہ خان سکنہ رحیم یار خان شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں محمد عمر ولد پیر محمد بنگلزئی سکنہ کولپور نور اللہ ولد حاجی عبدالغفار خلجی مسلم خان ولد محمد خان محمد ایوب ولد دارو خان شامل ہیں۔
زخمیوں کو مچھ ہستال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدمزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا زخمیوں کے حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مچھ لیویز نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔