کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے یہ خبر من گھڑت اور اس خبر میں صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کر رہے ہیں یہ خبر ایک ناکام ٹولے نے اْڑائی ہوئی ہے جو اپنے مزموْم عزائم اور بدگمانی پہلا نے کے لیے شائع کروا رہے ہیں، دوستوں سے گزارش ہے اس قسم کے خبروں سے ہوشیار رہیں۔