|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2020

دکی: اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے لیویز نفری کے ہمراہ حبیب قلعہ کے علاقے میں شفیق اینڈ برادرز کول کمپنی کی کینسلیشن کے باوجود غیر قانونی طور پر مائیننگ کرنے والے کوئلہ کان بند کرادئیے۔

اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ کمپنی کا الاٹمنٹ اور ورک آرڈر کینسل ہوچکا ہے جسکے باوجود انہوں نے مائیننگ کا کام شروع کر رکھا تھا جسکو آج بند کرکے تین عدد بیٹریاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔