مستونگ: مستونگ کے تحصیل کردگاپ میں زمین کے تنازعہ پر دو قبائل مورچہ بنداورفائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کردگاپ کے علاقہ گرگنہ میں زمین کے تنازعہ پر گزشتہ روز دو قبائل سمالانی اور سرپرہ کے درمیان تنازعہ میں شدت آنے کے بعد مورچہ بند ہوگئے تھے ۔
اور حالات کشیدہ ہونیکردگاپ لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی تھی۔تاہم دونوں قبائلی گروہوں میں فائرنگ سے ایک شخص سفر خان سمالانی سکنہ کردگاپ جاںبحق جبکہ عبدلرسول سکنہ لڈی دشت کردگاپ زخمی ہوگیا۔ جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی اطلاعات کے مطابق علاقہ میں کشیدگی برقرار ہے۔