کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام محکمہ واسا اور بی ڈی اے کے ملازمین و مزدوروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، مختلف محکموں میں پروموشن و اپ گریڈیشن کے بغیر بھرتیوں کے خلاف و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اور منان چوک اور بعد ازاں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے صدر بلوچستان لیبر فیڈریشن خان زمان چیئرمین بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان عابد بٹ ، بشیر احمد سیف اللہ ترین ،حبیب اللہ لانگو، منظور ا حمد کر یم پرہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مزدوروں اور ملازمین کے استحصال پر مبنی پالیسیوں غریب ملازمین کے معاشی قتل تنخواہوں کی بندش اوور ٹائم کی عدم ادائیگی۔
بلوچستان میں لیبر قوانین پامال کرکے مزدوروں ملازمین کے جائز حقوق تسلیم نہیں کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری کو تحریری طورپر لکھا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے مطالبہ کہ فوری طور پر واسا اور بی ڈی اے ملازمین کو تنخوائیں ادا کرکے کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور میونسپل کارپوریشن کوئٹہ میں بلاجواز مداخلت بند کرکے عملہ صفائی کی تنخوائیں دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد لائحہ عمل طے کرکے بلوچستان بھر سمیت اسلام آباد میں بھی بلوچستان کے مزدوروں اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور جو مراعات سندھ پنجاب خیبر پختونخوا کے ملازمین کو حاصل ہیں یہ مراعات سن کوٹہ کی بحالی اور دیگر سہولتیں بلوچستان کے مزدورو کو بھی دلائیں گے مزدور و ملازمین بلوچستان لیبر فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جائز حقوق کیلئے منظم جدوجہد کیلئے تیار ہوجائیں بلوچستان میں حقوق کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔